اسد وڑائچ کا تبادلہ، عبدالغفور انجم سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل تعینات

Jul 13, 2024 | 10:36:AM

(24 نیوز) سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل اسد وڑائچ کو تبدیل کر دیا گیا۔

ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے جیل افسران کے تقرر و تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے،نوٹیفکیشن کے مطابق  اسد وڑائچ کو سپرنٹنڈنٹ ساہیوال جیل تعینات کر دیا گیا جبکہ محکمہ جیل خانہ جات گریڈ 19 کے عبدالغفور انجم کی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل تعیناتی کر دی گئی۔

خیال رہے کہ عبدالغفور انجم فیصل آباد جیل میں بطور سپرنٹنڈنٹ تعینات تھے۔
 

مزیدخبریں