تھرپارکر : 10سالہ بچی کی درخت پر لٹکتی لاش برآمد

Jul 13, 2024 | 11:02:AM

(24نیوز)تھرپارکر میں 10سال کی بچی کی لاش برآمد ہوئی۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ تھرپارکر کے گاؤں جامو ڈھانی میں پیش آیا جہاں 10 سالہ بچی کی لاش درخت سے لٹکی ہوئی تھی،واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس فوری موقع پر پہنچ گئی اور بچی کی لاش کو تحویل میں لیا۔

پولیس کا کہنا ہےکہ واقعہ خودکشی ہے یا قتل؟ پوسٹ مارٹم کے بعد پتا چل سکےگا۔

مزیدخبریں