کوئٹہ،سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکہ

Jul 13, 2024 | 11:59:AM

(24نیوز)بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکہ ہو گیا۔

 دھماکا مغربی بائی پاس پر واقع اختر آباد کے علاقے میں ہوا،ایدھی ذرائع کے مطابق دھماکا سیکورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب ہوا۔

دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے اہلکار اور ریسکیو حکام جائے وقوع کی جانب روانہ ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جا رہا ہے۔

مزیدخبریں