ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں آج پاکستان اور بھارت مدمقابل ہوں گے

Jul 13, 2024 | 12:24:PM
ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں آج پاکستان اور بھارت مدمقابل ہوں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز 2024 میں روایتی حریف پاکستان اور  بھارت کے درمیان آج کھیلا جائےگا۔

انگلینڈ میں جاری چیمپیئن شپ آف لیجنڈز 2024 میں یونس خان کی قیادت میں پاکستان کی ٹیم سیمی فائنل میں ویسٹ انڈیز کو اور یووراج سنگھ کی قیادت میں انڈین ٹیم آسٹریلیا کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئی ہے۔

 برمنگھم کے ایجبسٹن اسٹیڈیم میں دونوں ٹیمیں مقامی وقت کے مطابق 8:30 بجے مدمقابل آئیں گی، پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز جبکہ بھارت نے آسٹریلیا کو شکست دیکر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔

قومی ٹیم گروپ راؤنڈ میں غیر معمولی فارم کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 میں 4 میچز میں کامیابی سمیٹی جبکہ روایتی حریف بھارت کو بھی شکست سے دوچار کیا تھا۔

 مزید پڑھیں: سپریم کورٹ کے فیصلے کو جزوی نہیں مکمل تسلیم کرنا پڑے گا، حافظ نعیم الرحمٰن

بھارتی ٹیم نے انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے خلاف پے در پے 2 میچز میں کامیابیاں سمیٹی جبکہ سیمی فائنل میں آسٹریلیا کو زیر کیا۔

پاکستان کا اسکواڈ:

کپتان یونس خان، کامران اکمل، شرجیل خان، صہیب مقصود، شعیب ملک، شاہد آفریدی، عامر یامین، مصباح الحق، وہاب ریاض، سہیل تنویر، سہیل خان، سعید اجمل، عمر اکمل تنویر احمد، یاسر عرفات، محمد حفیظ، توفیق عمر، عبدالرزاق

 بھارت کا اسکواڈ:

کپتان یوراج سنگھ، رابن اتھپا، امباتی رائیڈو، سریش رائنا، یوسف پٹھان، عرفان پٹھان، گورکیرت سنگھ، پون نیگی، ونے کمار، ہربھجن سنگھ، دھول کلکرنی، راہول شکلا، آر پی سنگھ، نمن اوجھا، سوربھ تیواری، انوریت سنگھ، راہول شرما