صدر زرداری نے پنجاب بھر میں پارٹی کی تنظیم نو اور نگرانی کا بیڑا اٹھا لیا

Jul 13, 2024 | 12:57:PM
صدر زرداری نے پنجاب بھر میں پارٹی کی تنظیم نو اور نگرانی کا بیڑا اٹھا لیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن علی)صدرمملکت آصف علی زرداری نے پنجاب بھر میں پارٹی کی تنظیم نو اور نگرانی کا بیڑا خود اٹھا لیا۔
ذرائع کے مطابق دورہ لاہور میں پارٹی قیادت کے آپسی اختلافات پر آصف زرداری نے شدید ناراضگی کا اظہار کیا،انہوں نے وسطی پنجاب قیادت کو اختلافات بھلا کر ساتھ چلنے کی ہدایات کیں۔
ذرائع کے مطابق پنجاب میں کمزورتنظیمی ڈھانچےاور تنظیم نو میں سستی پر آصف زرداری نے صوبائی قیادت کی سرزنش  بھی کی۔

آصف زرداری نے کہا کہ 10 سال سے دیکھ رہا ہوں، اب خود تنظیمیں چلا کر دکھاؤں گا،آصف علی زرداری نے پیپلزپارٹی کی صوبائی قیادت کو انتباہ کردیا ۔