ریٹائرڈ ججز کی الیکشن ٹریبونل تعیناتی آرڈیننس کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

Jul 13, 2024 | 13:00:PM
ریٹائرڈ ججز کی الیکشن ٹریبونل تعیناتی آرڈیننس کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے ریٹائرڈ ججز کو بطور الیکشن ٹریبونل تعینات کرنے والے آرڈیننس کیخلاف دائر درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی۔

لاہورہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم 15 جولائی کو سلمان اکرم راجہ سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کریں گے،درخواست میں استدعا کی گئی کہ ریٹائرڈ ججز کو بطور الیکشن ٹریبونل قائم کرنے والے الیکشن آرڈیننس 2024 کو غیر قانونی قرار دیا جائے، آرڈیننس کے تحت پنجاب میں ریٹائرڈ ججز کی بطور الیکشن ٹریبونل تعیناتی بھی غیر آئینی قرار دی جائے۔

دائر درخواست میں مزید استدعا کی گئی کہ درخواست کے حتمی فیصلے تک ریٹائرڈ ججز کو بطور الیکشن ٹریبونل قائم کرنے سے روکا جائے۔