اپنے وسائل کیلئے ٹیکس اکٹھے کر لیں تو قرضے کی ضرورت نہیں پڑے گی: وزیر اعظم

آئی ایم ایف کیساتھ اسٹاف لیول معاہدے پر وزارت خزانہ کی ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے، ہم نے ملکی معشیت کو مستحکم کرنا ہے، آئی ایم ایف کے پروگرام کو آخری پروگرام تصور کرنا ہے، اجتماعی کاوشوں سے ہم پاکستان کو عظیم تر بنائیں گے:شہباز شریف

Jul 13, 2024 | 13:46:PM
اپنے وسائل کیلئے ٹیکس اکٹھے کر لیں تو قرضے کی ضرورت نہیں پڑے گی: وزیر اعظم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدے پر وزارت خزانہ کی ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے، پاکستان اپنے وسائل کیلئے ٹیکس سے پیسہ اکٹھے کر لے تو ہمیں آئی ایم ایف کے پاس جانے کی ضرورت نہ پڑے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) ہیڈکوارٹرز کے دورے کے موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہم نے ملکی معشیت کو مستحکم کرنا ہے، آئی ایم ایف کے پروگرام کو آخری پروگرام تصور کرنا ہے، اجتماعی کاوشوں سے ہم پاکستان کو عظیم تر بنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف سے سٹاف لیول کا معاہدہ ہو چکا ہے ،آئی ایم ایف کا ایگزیکٹو بورڈ معاہدے کی منظوری دے گا ، ہم نے آئی ایم ایف سے جان چھڑانی ہے ، معاہدے پروفاقی وزیر خزانہ سمیت پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ٹیکس کے نظام میں کمزوریوں سے جان چھڑانا ہوں گی ، ایف بی آر کو ٹیکس نیٹ بڑھانے کیلئے جس بھی سپورٹ کی ضرورت ہوگی ترجیحی بنیادوں پر کی جائے گی، آئی ایم ایف میں ڈیجیٹیلائزیشن کا عمل شروع ہو چکا ہے۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنے وسائل سے اربوں ، کھربوں ٹیکس کی مد میں اکٹھا کرلے تو ہمیں چند اربوں کیلئے آئی ایم ایف میں جانے کی ضرورت پیش نہ آئے۔