انصاف کا بول بالا ،یہ آخری کیس تھا، عمران خان کی رہائی ہونی چاہیے، بیرسٹر گوہر

Jul 13, 2024 | 16:23:PM
 انصاف کا بول بالا ،یہ آخری کیس تھا، عمران خان کی رہائی ہونی چاہیے، بیرسٹر گوہر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر نے عدت نکاح کیس میں سزا کالعدم قرار دیئے جانے کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ آخری کیس تھا، بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی ہونی چاہیے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹرگوہر کا کہنا تھا کہ اللہ کاشکر ہے آج انصاف کا بول بالا ہوا، عمران خان کو مجبور کرنے کیلئے کیس بنایا گیا،بیرسٹرگوہر نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سپریم کورٹ کےکل کے فیصلے سےخوش ہیں، مزید کہا کہ یہ آخری کیس تھا، بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہونی چاہیے، مشکلات میں ساتھ دینے والوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ اس فیصلے پر عدلیہ کو سلام پیش کرتے ہیں، عدلیہ اب مزید مضبوط ہونی چاہیے، مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی آئین اور قانون کی بالادستی چاہتے ہیں۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹرعلی ظفر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اب جلد باہر آجائیں گے، سائفر کیس میں بھی عمران خان بری ہوگئے ہیں، بانی پی ٹی آئی اب جلد باہر آئیں گے۔

یاد رہے کہ آج اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف عدت نکاح کیس میں سزا کے خلاف اپیلیں منظور کرتے ہوئے ان کی7،7سال قیدکی سزائیں معطل کردیں۔

عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور سابق خاتون اول کو بری کرنے کا حکم دیا ور کہا کہ کسی دوسرے مقدمے میں مطلوب نہیں تو فوری رہا کیا جائے۔

جج افضل مجوکا نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی رہائی کی روبکار جاری کردیئے، عدالت نے کہا کہ میڈیکل بورڈ اور علماء کی رائے سے متعلق دونوں درخواستیں مسترد کی جاتی ہیں۔