بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ نئے کیس میں گرفتاری کا امکان، نیب ٹیم اڈیالہ جیل پہنچ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) سابق وزیر اعظم عمران خان اور بشریٰ بی بی کے عدت نکاح کیس میں باعزت بری ہونے کے بعد اب انہیں توشہ خانہ کے نئے کیس میں گرفتار کیے جانے کا امکان ہے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نیب کی جانب سے بشریٰ بی بی کے انکوائری میں عدم تعاون پر وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کا امکان ہے،ڈپٹی ڈائریکٹر محسن ہارون کی سربراہی میں نیب ٹیم اڈیالہ جیل پہنچ گئی ،نیب ٹیم گیٹ نمبر 5 سے اڈیالہ جیل کے اندر داخل ہوئی ہے ، دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور لیگل ٹیم عدالتی عملے کے ہمراہ عمران خان اور ان کی اہلیہ کی رہائی کا روبکار لیکر اڈیالہ جیل پہنچ گئے ہیں ۔
پی ٹی آئی رہنماؤں اور لیگل ٹیم کی جانب سے گرفتاری میں مداخلت کے امکان پر پولیس کی بھاری نفری بھی اڈیالہ جیل کے باہر پہنچ گئی ہے،خیال رہے کہ اسلام آباد کی عدالت نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف دوران عدت نکاح کیس میں سزا کے خلاف اپیلیں منظور کرتے ہوئے انہیں بری کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی 14 اگست کو مینار پاکستان میں جلسہ کرنے کو تیار،درخواست جمع کروا دی