عدت نکاح کیس کا 28 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز ) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے دورانِ عدت نکاح کیس میں سزا کیخلاف اپیلوں کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔
ایڈیشنل اینڈ سیشن جج افضل مجوکا نے 28 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا ہے ، جس میں کہا گیا ہے کہ خاور مانیکا بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر عدت کے دوران نکاح کا جرم ہونے کا الزام ثابت کرنے میں ناکام رہے، خاور مانیکا کے وکیل کے مطابق خاور مانیکا کو رجوع کے حق سے محروم رکھا گیا، لیکن جرح کے دوران خاور مانیکا نے خود تسلیم کیا کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے نکاح کی خبر انہیں دوسرے روز ہی مل چکی تھی لیکن شکایت داخل کرنےکاخیال انہیں چھ سال بعد آیا؟ ۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کیس سماعت کیلئے مقرر