(جمال الدین) تحریک لبیک کے نائب امیر پیر ظہیر الحسن شاہ جلاؤ گھیرؤ اور توڑ پھوڑ کے ایک مقدمے سے بری ہو گئے۔
انسدادِ دہشت گردی عدالت میں تحریک لبیک کے رہنما پیر طہیر الحسن شاہ کے خلاف جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے مقدمات کی سماعت ہوئی، انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید سماعت کی، پیر ظہیر الحسن شاہ کے خلاف 19 مقدمات درج ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں سٹریٹ کرمنلز کی شامت آ گئی، عدالت نے دبنگ سزا سنا دی
ملزم کی جانب سے اسریٰ چودھری اور خاور حیات ایڈووکیٹ نے دلائل دیئے، عدالت نے دلائل سننے کے بعد پیر ظہیر الحسن شاہ کی ایک مقدمے میں بریت کی درخواست منظور کر لی۔
واضح رہے کہ نائب امیر تحریک لبیک پاکستان پیر ظہیر الحسن شاہ کے خلاف ابھی 18 مقدمات زیرسماعت ہیں۔