’شوہر ثانی‘ کو ریلیف ’گڈ ٹو سی یو‘ کا تسلسل دکھائی دیتا ہے: طلال چودھری

Jul 13, 2024 | 19:06:PM
’شوہر ثانی‘ کو ریلیف ’گڈ ٹو سی یو‘ کا تسلسل دکھائی دیتا ہے: طلال چودھری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی) مرکزی رہنما پاکستان مسلم لیگ ن سینیٹر طلال چودھری کا کہنا ہے کہ مخصوص نشستوں کے کیس میں بغیر درخواست ریلیف مل سکتا ہے تو ’عِدت‘ کی ’مُدت‘ بھی معاف ہوسکتی ہے، ’شوہر ثانی‘ کو ریلیف ’گڈ ٹو سی یو‘ کا تسلسل دکھائی دیتا ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما سینیٹر طلال چودھری نے پانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی عدت نکاح کیس میں رہائی پر ردِعمل دیتے ہوئے کہنا ہے کہ عدت کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی کے اپنی بیانات میں تضاد رہا، کبھی مارچ کبھی جنوری کی تاریخ دیتے رہے، اِن کے نزدیک عدت والا معاملہ بھی ٹھیک، تحفے کی گھڑی سے کمائی بھی ٹھیک، 190 ملین پاؤنڈ کی ڈکیتی بھی ٹھیک، بنا مانگے مخصوص نشستیں بھی ٹھیک، یہ ہے اِن کے انصاف کا معیار۔

انہوں نے مزید کہا کہ مخصوص نشستوں کے کیس میں بغیر درخواست ریلیف مل سکتا ہے تو ’عِدت‘ کی ’مُدت‘ بھی معاف ہوسکتی ہے، ’شوہر ثانی‘ کو ریلیف ’گڈ ٹو سی یو‘ کا تسلسل دکھائی دیتا ہے، مارچ میں شادی ہوئی، خبر آئی کہ جنوری میں ہوئی، نکاح خواں نے گواہی دی لیکن نکاح خواہ کی گواہی کو وزن نہیں دیا گیا، ملک، معاشرے اور معیشت کو برباد کرنے والے کے جرائم کی فہرست لامحدود ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عدت نکاح کیس فیصلے کے بعد عمران خان رہا ہونگے یا نہیں ؟ نئی بحث چھڑ گئی

واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے آج عدت میں نکاح کے کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے رہائی کا حکم جاری کیا ہے۔