سوات: بیوی اور 3 بیٹیوں کو قتل کرکے ملزم بیرونی فرار، سالے کو فون پر واقعے کی اطلاع دی

Jul 13, 2024 | 20:40:PM
 سوات: بیوی اور 3 بیٹیوں کو قتل کرکے ملزم بیرونی فرار، سالے کو فون پر واقعے کی اطلاع دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز )سوات کی تحصیل کبل میں شوہر  بیوی اور 3 بیٹیوں کو قتل کرنے کے بعد مسقط فرار ہوگیا، سالے کو فون پر واقعے کی اطلاع دی۔

تفصیلات کے مطابق خیبر  پختونخوا کے شہرسوات میں کبل کے علاقہ دیولی کے ایک گھر سے ماں اور3 بیٹیوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، پولیس کے مطابق یہ واقعہ مبینہ طور پر شوہر کی فائرنگ سے پیش آیا ہے،پولیس نے موقع پر پہنچ کر چاروں خواتین کی لاشیں برآمد کیں۔

 پولیس کا کہنا ہے کہ شوہر نے3روز قبل فائرنگ کرکے بیوی اور بیٹیوں کو قتل کیا اور واقعے کے بعد ملزم مسقط فرار ہوگیا،پولیس کے مطابق ملزم نے آج 3 دن بعد بیوی کے بھائی کو فون کرکے قتل سے متعلق بتایا،پولیس نے کہا ہے کہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔ 

یہ بھی پرھیں: مردان کی سنٹرل جیل میں قیدی جاں بحق