پاکستان فلور ملزایسوسی ایشن اور حکومت کے درمیان ڈیڈ لاک ختم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(سعید احمد سعید) پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن اور حکومت کے درمیان ڈیڈلاک ختم ہوگیا، فلور ملز ایسوسی ایشن نے ہڑتال10روز کے لئے موخر کر دی۔
حکومتی کمیٹی میں شامل چیرمین ایف بی ار ،4وفاقی وزرا نے فلور ملز ایسوسی ایشن کے نمائندوں سے ملاقات کی، فلور ملز ایسوسی ایشن نے ود ہولڈنگ ٹیکس کے نفاز پر تحفظات سے اگاہ کیا ،چیرمین ایف بی آر نے فلور ملرز کی ودہولڈنگ ٹیکس ختم کرنے پر اتفاق کیا ،پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن ہڑتال موخر کرنے کے لئے حکومت کی بات مان لی،حکومتی کمیٹی نے جمعرات کو پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کو بلا لیا ، حکومتی کمیٹی سے ودہولڈنگ ٹیکس ختم کرنے بارے اتفاق رائے سے اجلاس ہو گا۔
چیرمین پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن عاصم رضا کا کہنا ہے کہ ہڑتال ختم نہیں ،10 روز کیلئےموخر کی جا رہی ہے ،حکومتی کمیٹی نے 3 روز بعد ہماری بات سے اتفاق کیا ،آئندہ جمعرات کو ہونے والے اجلاس میں ود ہولڈنگ ٹیکس ختم کرنے پر فیصلہ ہو گا ۔
یہ بھی پڑھیں: ایک ماہ میں بھارت میں سبزیوں کی قیمت میں 29فیصد سے زائد کا اضافہ