(24نیوز) حارث اور عائشہ کے درمیان اتنی گہری محبت تھی کہ عائشہ کی حارث کے پاؤں دھونے کی ویڈیو بھی سامنے آئی تھی۔
ٹی وی میزبان عائشہ جہانزیب نے اپنے جس شوہر پر تشدد کا مقدمہ دائر کیا ہے، کچھ عرصہ پہلے اسی شوہر کے پاؤں دھوتی تھیں اور انہوں نے شوہر حارث کے پاؤں دھونے کی ویڈیو بھی شیئر کی تھی، پھر یہ محبت نفرت میں کیسے تبدیل ہوگئی؟
عائشہ جہانزیب نے اپنے موجودہ شوہر حارث کے خلاف مقدمہ درج کرایا ہے، انہوں ںے حارث سے شادی اپنے پہلے شوہر جہانزیب کے انتقال کے بعد کی تھی،عائشہ کچھ عرصہ پہلے تک حارث کو بہت اچھا شوہر قرار دیتی تھیں، اتنا اچھا کہ حارث نے عائشہ کو ان کے پہلے شوہر جہانزیب کا نام اپنے نام سے ہٹانے کے لیے بھی نہیں کہا،عائشہ نے ایک انٹرویو میں ذکر کیا تھا کہ سابق شوہر نے تینوں بچوں کے ساتھ اپنا نام لگایا تھا اور وہ بھی چاہتی تھیں کہ ان کے بچوں کے نام کے ساتھ ان کے والد کا نام جڑا رہے،جب حارث سے عائشہ کی شادی ہوئی تو حارث کا کہنا تھا کہ تم جیسی مجھے ملی تھی میں چاہتا ہوں تم ویسی ہی رہو اس لیے اپنا نام تبدیل کرنے کی ضرورت نہیں ہے، یہ بات عائشہ جہانزیب نے خود ایک انٹرویو میں بتائی تھی۔
حارث اور عائشہ کے درمیان اتنی گہری محبت تھی کہ عائشہ کی حارث کے پاؤں دھونے کی ویڈیو بھی سامنے آئی تھی اور اس پر بھی خوب چرچے ہوئے تھے کہ یہ کتنی فرمابردار اور خیال رکھنے والی بیوی ہیں پھر ایسا کیا ہوا کہ ان دونوں میاں بیوی کے درمیان معاملات اتنے خراب ہو گئے کہ تشدد کے معاملات سامنے آ رہے ہیں؟عائشہ جہانزیب نجی ٹی وی پر شروع ہونے والے ایک نئے شو کی میزبانی کر رہی ہیں،اس شو پر پہلے ہی ایک تنازع سامنے آچکا ہے اور عائشہ کی نجی زندگی کے تنازعے کو بھی کچھ سوشل میڈیا صارفین اسی سے جوڑ رہے ہیں لیکن عائشہ جہانزیب کے وکیل نے معاملے سے پردہ اٹھایا ہے،عائشہ جہانزیب کے وکیل عاصم ممتاز کا کہنا ہے کہ عائشہ جہانزیب کی والدہ سے وراثت کی رقم آئی تھی جو ان کے شوہر نے استعمال کی اور جب عائشہ نے رقم کا تقاضا کیا تو ان کے ساتھ درندگی کا مظاہرہ کیا گیا،وکیل کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ اس سے پہلے بھی شوہر نے عائشہ پر تشدد کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: جو رن مرید نہیں وہ مرد نہیں، خلیل الرحمان قمر