پاکستان میں کورونا کی چو تھی لہر کب ۔۔جانیے

Jun 13, 2021 | 00:13:AM
پاکستان میں کورونا کی چو تھی لہر کب ۔۔جانیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹر نگ ڈیسک)وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے کورونا وائرس کی چوتھی لہر کا خدشہ ظاہر کردیاہے۔
تفصیلا ت کے مطابق کراچی میں عذرا پیچوہو کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم اور کورونا ویکسین کی صورتحال پر اجلاس ہوا۔جس میں وزیر صحت نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کی چوتھی لہر کا خطرہ ہے۔انہوں نے کہاکہ تمام اضلاع میں کورونا ویکسی نیشن کا عمل تیزی سے جاری ہے، جسے مزید بڑھایا جائے۔ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے مزید کہا کہ ڈیلٹا ویرینٹ کے پیش نظر ویکسین کا دائرہ بڑھایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ انڈسٹریز لاک ڈاﺅن سے بچنے کے لیے ضروری ہے کہ ورکرز ویکسی نیشن کرائیں۔صوبائی وزیر صحت نے مزید کہا کہ عملے کی ویکسی نیشن کرانے والی فیکٹریز کو ہی حکومت کی طرف سے چلنے کی اجازت ہوگی۔ صوبے کے تمام اضلاع میں پولیو مہم چل رہی ہے، جس کی کوریج کو ممکن بنایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:کترینہ کیف افئیر کی تصدیق کرنے پرانیل کپو ر کے بیٹے پر برہم