اسلام آباد یونائیٹڈ کو بڑا دھچکا، حسن علی پی ایس ایل کے بقیہ میچز سے دستبردارہو گئے

Jun 13, 2021 | 00:17:AM

(ویب ڈیسک )پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کے فاسٹ بولر حسن علی خاندانی مصروفیات کی وجہ سے لیگ کے بقیہ میچز سے دستبردار ہوگئے۔
26 سالہ فاسٹ بولر حسن علی نے ابوظہبی میں پی ایس ایل کے دو میچز میں شرکت کی، لاہور اور کوئٹہ کے خلاف میچز میں انہوں نے دو ، دو وکٹیں حاصل کیں تاہم اب وہ اگلے میچز میں ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی انتظامیہ کے مطابق حسن علی فیملی مصروفیات کی وجہ سے فوری طور پر وطن واپس جارہے ہیں۔اس حوالے سے حسن علی کا کہنا تھاکہ کچھ اہم معاملات کی وجہ سے وہ پی ایس ایل سے دستبردار ہورہے ہیں، کچھ چیزیں کرکٹ سے بڑھ کر ہوتی ہیں اور فیملی سب سے بڑھ کر ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کرنا چاہیں گے کہ ان کی پوزیشن کو سمجھا اور لیگ سے جانے کی اجازت دی۔

یہ بھی پڑھیں:  امپائر سے جھگڑنے اور وکٹیں اکھاڑنے پرشکیب الحسن کو بڑی سزا مل گئی

مزیدخبریں