ریسٹو رنٹ ملازم سے تلخ کلا می کی وائرل ویڈیو سے متعلق علی رحمان نے وضاحت دے دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ما نیٹر نگ ڈیسک) اداکار علی رحمان خان نے اپنی ایک پرانی وائرل ویڈیو سے متعلق وضاحت دی ہے کہ انہوں نے خود ایسا کیا تاکہ لوگوں کو حقیقت میں یہ سین نظرآئے۔
تفصیلا ت کے مطابق 2019 میں علی رحمان کی ایک ویڈیو سا منے آئی تھی جس میں وہ ریسٹورنٹ کے ملازم پر چیختے ہوئے کہہ رہے تھے کہ کیا تم جانتے ہو میں کون ہوں، آپ نے مجھے کبھی ٹی وی پر نہیں دیکھا؟ جب کہ ویڈیو میں ریسٹو رنٹ ملازم ان سے مسلسل نرم لہجے میں معافی مانگ رہا تھا۔
I just watched a video of Ali Rehman Khan and I was a little bit disappointed ????????????#AliRehmanLeakedVideo pic.twitter.com/IpcqHnHpoM
— Mehak Majid (@MehaktiDunia) November 23, 2019
یہ بھی پڑھیں:کترینہ کیف افئیر کی تصدیق کرنے پرانیل کپو ر کے بیٹے پر برہم
اب ہو ا یو ں کہ اداکار علی رحمان ایک پروگرام میں شریک ہوئے جس میں ان سے اس واقعے سے متعلق پوچھا گیا۔علی رحمان کا کہنا تھا کہ 'لوگ آج بھی اس اشتہار کو سچا سمجھتے ہیں جب کہ وہ ایک آگاہی مہم تھی۔
اداکار نے کہا کہ 'صارفین کا ردعمل دیکھتے ہی مجھے حیرت ہوئی اور پھر سمجھ آیا کہ لوگ جو دیکھتے ہیں وہ یقین کرلیتے ہیں۔علی رحمان خان نے اپنا موقف بتایا کہ وائرل ویڈیو کا مقصد صر ف اور صر ف وی آئی پی کلچر کے خلاف آواز اٹھانا تھا۔
Folks, I know you are all very anxious to hear my side of story. So without any further delay, I would like to share what happened there and stay tuned to this space as you will soon get to see the complete picture and you will surely love it. #ComingSoon #WaitForIt #BigNews pic.twitter.com/8MRn25B7jt
— Ali Rehman Khan (@alirehmankhan) November 23, 2019
یہ بھی پڑھیں:نشے میں دھت دولہا کا دلہن سے ڈانس کا مطالبہ۔۔پھر ایسا کا م ہوگیا جو بیچارے نے سو چا بھی نہ تھا