بادل برس پڑے۔موسم خوشگوار۔ محکمہ موسمیات نے مزید نوید سنا دی

Jun 13, 2021 | 09:44:AM

 (24نیوز) دعائیں رنگ لے آئیں بارش برسنے سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ شہریوں کےچہرے کھل اٹھے۔ لاہور، اسلام آباد کے علاوہ  گوجرانوالہ ، فیصل آباد سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بادل برس پڑے، کراچی میں بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہو گیا۔ پنجاب خطۂ پوٹھوہار، نارووال، سیالکوٹ، گوجرانوالہ،گجرات آندھی اور گرج چمک کے ساتھ  مزیدبارش متوقع ہے۔

اسلام آباد اور گردونواح میں بارش اور ژالہ باری ہر طرف جل تھل ہو گیا، گرمی کے ستائے شہریوں نے سکھ کا سانس لیا۔ راولپنڈی اور گردونواح میں گرج چمک کےساتھ موسلادھاربارش برستی رہی۔ لاہور اور نواحی علاقوں میں بارش اور ٹھنڈی ہواؤں نے موسم دلفریب بنا دیا۔ کاہنہ،قصوراور کے علاوہ نارووال،ظفروال اور گردونواح میں رم جھم۔ڈسکہ ،مریدکے اور گردونواح میں گرج چمک کےساتھ بارش ہوتی رہی۔ گوجرہ ،چنیوٹ ،شاہ کوٹ،سانگلہ ہل،قائدآباد اور گردونواح میں بارش کے باعث نشیبی علاقوں میں پانی کھڑا ہو گیا۔ کندیاں، چشمہ اورگردونواح میں گرج چمک کےساتھ موسلا دھار بارش ہوئی۔نارووال قلعہ احمد آباد ۔بدوملہی اور خان خاصہ میں بارش کے ساتھ زالہ باری ۔ نارووال میں ٹھنڈی ہواؤں اور زالہ باری سے موسم ٹھنڈا ٹھار ہوگیا ۔

محکمہ موسمیات نے وقفے وقفے سے بادل برسنے کی نوید سنائی ہے۔

واضح رہےکہ  محکمہ موسمیات نے صوبائی دارالحکومت لاہور میں آئندہ دو روز میں بادل برسنے کی پیشگوئی کر دی تھی جس کے بعد ایم ڈی واسا نے عملے کو الرٹ رہنے کا حکم دیا تھا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کے بعد درجہ حرات میں واضح کمی آئی ہے درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
 

مزیدخبریں