کوروناسےمزید 56افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ ایک ہزار 239 نئے مریض
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) کوروناوائرس سے مزید 56 مریض جاں بحق ہو گئے جبکہ ملک بھر میں کورونا کے ایک ہزار 239 نئے مریض سامنے آگئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے 56 ہلاکتوں کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 21 ہزار 689 ہو گئی جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 41 ہزار 170 تک پہنچ گئی۔ 24 گھنٹوں کے دوران 36 ہزار 368 کورونا ٹیسٹ کئے گئے۔ ملک بھر میں ایک کروڑ 38 لاکھ 18 ہزار 36 افراد کے ٹیسٹ کئےجا چکے ہیں۔ ملک میں کورونا کےایکٹو کیسز کی تعداد 42 ہزار 290 ہے جبکہ مثبت کیسز کی شرح 3 اعشاریہ 4 ریکارڈ کی گئی ۔کورونا کیسز کی سب سے زیادہ تعداد صوبہ پنجاب میں 3 لاکھ 43 ہزار 926، سندھ میں 3 لاکھ 27 ہزار 604 کیسز، خیبرپختونخوا ایک لاکھ 35 ہزار 877، بلوچستان میں 26 ہزار 201 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ اسلام آباد 82 ہزار 99، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 707 کیسز جبکہ آزادکشمیرمیں کورونا مریضوں کی تعداد 19 ہزار 756 تک پہنچ گئی ہے۔ بہاولپور میں کورونا کیسز کی شرح میں واضح کمی، گزشتہ 20 گھنٹوں میں کورونا کے باعث کوئی موت واقع نہیں ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: بادل برس پڑے۔موسم خوشگوار۔ محکمہ موسمیات نے مزید نوید سنا دی