(ویب ڈیسک)کینیڈا میں دہشتگردی کے شکار پاکستانی فیملی کے چاروں افراد لندن اونٹاریو میں آہوں اور سسکیوں کے ساتھ سپردخاک کردیئے گئے۔نمازجنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی خاندان کی نماز جنازہ کے موقع پر کینیڈین حکام ،مختلف رنگ ونسل اور مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد بھی موجود تھے۔ ہر شخص غم سے نڈھال تھا اور دہشتگردی کے ناسور کے خاتمہ کے لئے دعا گو تھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں لاہور سے تعلق رکھنے والے خاندان فزیو تھراپسٹ سلمان، ان کی والدہ، بیوی اور بیٹی کو کینیڈا کےشہر لندن اونٹاریو میں ایک دہشت گرد نے ٹرک سے کچل کر مار دیا تھا۔واقعے میں مقتول خاندان کا کمسن بیٹا زخمی ہوا جس کا علاج ہسپتال میں کیا جا رہا ہے۔
علاوہ ازیں کینیڈا کی مسلم تنظیموں نے واقعے کو دہشت گردی قرار دینے کا مطالبہ کیا ہے۔مقدمہ میں دہشتگردی کی دفعات شامل کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔جبکہ پولیس کے مطابق باقاعدہ منصوبہ بندی سے مسلم فیملی کو ٹارگٹ کیا گیا۔ ٹرک سے روندنے والا20 سالہ دہشتگرد مذہبی تعصب میں مبتلا تھا ۔
یہ بھی پڑھیں: کوروناسےمزید 56افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ ایک ہزار 239 نئے مریض رپورٹ