(24نیوز) فیصل آباد میں تیز آندھی نے 2 افراد کی کو موت کی وادی میں جا پہنچایا۔
تفصیلات کے مطابق تیز آندھی چلنے کے دوران فیصل آباد کے علاقے سمندری روڈ پر واقع ایک فیکٹری کی چھت کی حفاظتی دیوار گر گئی۔دیوار کے ملبے کی زد میں آ کر گلی سے گزرنے والے موٹر سائیکل سوار 2 افراد جاں بحق ہوگئے جن کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
دوسری جانب فیصل آبادمیں بارش نے فیسکو کے ناقص ترسیلی نظام کا پول کھول دیا ۔ 150 سے زاہد فیڈروں پر بجلی کی فراہمی متاثر ،فیڈر ٹریپنگ سے اسلامیہ پارک،ملت ٹاؤن،گلستان کالونی،نثار کالونی،محمودہ آباد،منصورہ آباد،امین ٹاؤن،غلام محمدہ آباد،سمن آباد ,جھنگ روڈ اور سمندری روڈ سمیت شہر کے بیشتر علاقوں میں بجلی بند ہو گئی۔
یہ بھی پڑھیں: کینیڈا ۔ دہشتگردی کے شکار پاکستانی خاندان کے چاروں افراد سپردخاک