(24نیوز) پتنگ کی ڈور نے ایک اور معصوم بچے کی جان لے لی۔3 سالہ بچہ گلے میں ڈور پھرنے سے جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔
لاہور کے علاقہ مستی گیٹ میں 3 سالہ خضر والد کیساتھ موٹرسائیکل پر جا رہا تھا کہ بدقسمتی سے ا س کے گلے پر ڈور پھر گئی۔معصوم خضرحیات کو میوہسپتال منتقل کیا گیا مگر جانبر نہ ہو سکا۔ افسسوناک واقعے کے بعد ڈی آئی جی آپریشنر نے ایس ایچ او مستی گیٹ انسپکٹر زاہد نواز کومعطل کر دیا۔ڈی آئی جی آپریشنر نےکا کہنا تھا کہ ڈور پھرنے کے واقعات کو برداشت نہیں کیا جائیگا۔ ایس پی سٹی اور ڈی ایس پی سے واقعے کی وضاحت طلب کر لی۔
واضح رہے کہ حکومت کی جانب سےپابندی کے باوجود بہت سے علاقوں میں پتنگ بازی کا خونی کھیل جاری ہے جو قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لئے سوالیہ نشان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: تیز آندھی ۔فیصل آبادمیں دیوار گرنے سے 2 موٹر سائیکل سوار جاں بحق