شفاف احتساب چاہتے ہیں۔ انتقامی سیاست کے قائل نہیں: شاہ محمود

Jun 13, 2021 | 12:18:PM

(24نیوز)وزیرِ خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ  احتساب کے عمل سے جو بھی گزر رہا ہے اسے صفائی پیش کرنے کا موقع ملے گا، ہم شفاف احتساب چاہتے ہیں، انتقامی سیاست کے قائل نہیں۔ عزتیں سب کی سانجھی ہوتی ہیں، تاہم احتساب کے عمل میں کسی کو بھی رکاوٹ بننے نہیں دیں گے۔

ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن کا کیس بگاڑنے والی مسلم لیگ ن ہے۔ ہم صرف عالمی عدالت انصاف کی سفارشات پر عمل درآمد کر رہے ہیں، امید ہے کہ اپوزیشن ارکان بھارت کی چالوں کو سمجھیں گےاور نا سمجھی کا ثبوت نہیں دیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے انٹرنیشنل کورٹ کی سفارشات کے مطابق اقدامات کئے ہیں، بھارت ہمیں انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس میں گھسیٹنا چاہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی پنجاب کے ہر ضلع میں بنائی گئی ہے، تمام ضلعی سربراہ کمیٹی کے رکن ہوں گے۔ بلاوجہ کسی کی پگڑی اچھالنے کے قائل نہیں، ڈسٹرکٹ کو آرڈینیشن کمیٹی سے مسائل حل ہوں گے، احتساب کا عمل بہتر ہو گا۔مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ سعودی حکومت نے عازمین حج کی تعداد کو 60 ہزار تک محدود کیا ہے۔ سعودی حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کی وباء کو سامنے رکھ کر حج سے متعلق فیصلہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  کینیڈا ۔ دہشتگردی کے شکار پاکستانی خاندان کے چاروں افراد سپردخاک
 
 
 

مزیدخبریں