(24نیوز)گوجرانوالہ میں بیٹی کا رشتہ مانگنے پرباپ اوربیٹے طیش میں آ گئے ۔ نوجوان کو مار کر لاش کے ٹکرے ٹکرے کر کے بیگ میں بند کر دیئے۔
تفصیلات کےمطابق یہ افسوسناک واقعہ گوجرانوالہ کے علاقے میں پیش آیا۔رشتہ مانگنے پر باپ، بیٹوں نے ملکر رضوان نامی نوجوان کو قتل کیا اورلاش کو نہر میں بہانے کا انکشاف ہوا ہے۔ تھانہ کینٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے باپ طارق بیٹوں عمیر اور امیر حمزہ کو گرفتار کرلیا ہے اورسیٹلائٹ پولیس کے حوالے کردیا ہے۔سیٹلائٹ ٹاؤن پولیس نے تینوں ملزموں سے تفتیش مکمل کر لی۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور :قاتل ڈور نے3 سالہ معصوم بچے کی جان لے لی
دوران تفتیش ملزموں نے اپنے جرم کا اعتراف بھی کر لیا۔ ملزموں نے بتایا کہ ایک ماہ قبل رضوان نامی لڑکے کی لاش کے ٹکرے کر کے بیگ میں بند کیا اور نہر برد کر دیا۔ڈی ایس پی غلام محمدکا کہنا تھا کہ نوجوان رضوان کی لاش نہ مل سکی جبکہ ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ملزم ریمانڈ پر ہیں تفیش میں مزید انکشافات ہو سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: تیز آندھی ۔فیصل آبادمیں دیوار گرنے سے 2 موٹر سائیکل سوار جاں بحق