بجٹ ظالمانہ۔عمران خان کے عوام دشمن معاشی اقدامات کو بے نقاب کرتا رہوں گا:بلاول بھٹو زرداری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بجٹ میں عوام پر تقریباً پونے چار سو ارب روپے سے زائد کے ٹیکس لگانے کے عمل کو ظالمانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے عوام دشمن معاشی اقدامات کو بے نقاب کرتا رہوں گا۔ عمران خان کی حکومت نے عام آدمی کے استعمال کی کوئی ایسی شے نہیں چھوڑی جس پر ٹیکس نہ لگایا ہو۔
بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ردعمل میں کہا کہ بجٹ میں ہر فون کال، ایس ایم ایس اور انٹرنیٹ پر ٹیکس لگانے کے بعد اگلے دن اسے فورا واپس لینا حکومتی بوکھلاہٹ کا ایک ثبوت ہے، عمران خان کی حکومت بھاری ٹیکسوں کے طوفان پر عوامی ردعمل سے ڈری ہوئی ہے۔ پی ٹی آئی بجٹ میں ٹیکسوں کے نام پر عوام کی جیبوں پر ڈاکے کو مسترد کرتا ہوں۔ بجٹ میں عوام پر تقریباً پونے 4 سو ارب روپے سے زائد کے ٹیکس لگانا ظلم ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شفاف احتساب چاہتے ہیں۔ انتقامی سیاست کے قائل نہیں: شاہ محمود