27ارب کے ان ڈائریکٹ ٹیکس۔۔سلیم مانڈی والا نے بجٹ کا پورسٹمارٹم کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
( 24 نیوز) ڈپٹی چیئرمین سینٹ اور معروف بزنس مین سلیم مانڈوی والا نے بجٹ پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ بجٹ میں ان ڈائریکٹ 27 ارب روپے کے ٹیکسز لگائے گئے ہیں اور حکومت کہتی ہے کہ کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سلیم مانڈوی والا کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے حکومت نے ٹیکس کلیکشن پر تباہی مچا دی ، بجٹ 22-2021 کاپی پیسٹ ہے ، کروڑ آئل پر 17 فیصد ٹیکس لگا دیا گیا ہے اس سے غربت کی شرح کم نہیں ہوگی الٹا بڑھے گی۔
سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ سات سال میں برآمدات نہیں بڑھائی جا سکیں ، پاکستان پیپلزپارٹی برآمدات کو 19 بلین سے 25 بلین پر لے کر گئی تھی ، یہاں حالات یہ ہیں کہ اوور سیز پاکستانی 25 بلین پاکستان بھیج رہے ہیں لیکن حکومتی برآمدات اس سے بھی کم ہیں۔
آن لائن چیزیں خریدنے پر ٹیکس عائد کرنے پر سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ کورونا کے دوران کھانے پینے سے لیکر ہر چیز آن لائن خریدی جا رہی ہے ، آن لائن خریداری پر ٹیکس سے اشیا نہ صرف مہنگی ہو جائیں گی بلکہ ای کامرس کو بھی شدید نقصان پہنچے گا ، یہ سیلز ٹیکس نہیں ہونا چاہئے۔
ان کا آئی ایم ایف سے حکومتی معاہدے پر کہنا تھا کہ خود وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہہ دیا کہ آئی ایم ایف سے معاہدہ غلط ہوا ، ہمیں آئی ایم ایف سے دوبارہ رجوع کرنا پڑے گا ورنہ غربت بڑھے گی۔ پتہ نہیں ہم کب تک ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں رہیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: بجٹ ظالمانہ۔عمران خان کے عوام دشمن معاشی اقدامات کو بے نقاب کرتا رہوں گا:بلاول بھٹو زرداری