اسحاق ڈار نے گردشی قرضہ ختم کر دیا تھا ۔۔۔شوکت ترین نے اعتراف کرلیا

Jun 13, 2021 | 16:22:PM

 (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ 2013 میں اسحاق ڈار نے گردشی قرضہ ختم کر دیا تھا ، ختم ہونے بعد بڑھنا شروع ہوا ، اگلے سال گردشی قرضے نہیں بڑھنے دینگے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرخزانہ شوکت ترین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 2013 میں اسحاق ڈار نے گردشی قرضہ ختم کردیا تھا۔گردشی قرضوں کو کیپسٹی یوٹیلائیزیشن کے طریقے سے حل کرینگے، ہم بجلی بیچ کر قرضے اتاریں اور پاور سیکٹر کو بہتربنائیں گے۔
 انہوں نے کہاکہ توانائی کے شعبے میں ایفی شنسی لائیں گے اور آزاد بورڈ کے ذریعے ڈسکوز کو درست کریں گے، اس کے بعد بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کی جائیگی ہم اس کو پروگریسو طریقے سے آگے بڑھائیں گے ،غریب پر بوجھ نہیں ڈالیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:ہیری اور میگھن کی بیٹی کے نام کا تنازعہ۔۔شاہی خاندان نے خاموشی توڑ دی

مزیدخبریں