پی آئی اے کاعوام کیلئے شاندار پیکیج۔۔۔کتنے فیصد کرایہ کم کردیا ؟جانیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) پاکستان کی قومی ائیرلائن پی آئی اے نے موسم گرما کے دوران اندرون ملک مصروف ترین روٹس کے کرایوں میں 40 فیصد تک کمی کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی آئی اے نے ملک کے سب سے بڑی شہر کراچی سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، پنجاب کے دارالحکومت لاہور اور خیبرپختونخواہ کے دارالحکومت پشاور کے سفر کا کرایہ 6 ہزار 950 روپے مقرر کر دیا ہے،ذرائع ابلاغ کے مطابق شہر قائد سے مذکورہ تمام شہروں کے درمیان سفر کا یک طرفہ کرایہ ہو گا۔
دوسری جانب کورونا وائرس کے پیش نظر سول ایوی ایشن اتھارٹی نے این سی او سی کی ہدایت پر بیرون ملک سے آنے والی پروازوں میں سے 80فیصد پروازوں کی منسوخی میں توسیع کردی جبکہ بیرون ملک سے آنے والی شیڈول پروازوں میں سے20 فیصد پروازوں کو پاکستان کے لئے آپریٹ کیا جائے گا،سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔
این سی او سی کے مطابق پاکستان کے ہوائی اڈوں پر یومیہ صرف 35 جہازوں کو لینڈ کرنے کی اجازت ہوگی جنکے ذریعے یومیہ 6 ہزار مسافر بیرون ملک سے پاکستان آسکیں گے، جسکے بعد پاکستان کی انڈیا سمیت 26 ممالک پر سفری پابندی پرقرار رکھی گئی ہے،کیٹگری سی والے ممالک کے ترمیم شدہ فہرست جاری کر دی۔
کیٹیگری سی والے ممالک میں انڈیا، ایران، عراق، ساوتھ افریقہ، انڈونیشیا، بنگلہ دیش، برازیل، بھوٹان، سری لنکا، فلپائن، یوروگائے، مالدیپ، میکسیکو، کولمبیا، چلی سنیت دیگر ملک شامل ہیں، کیٹگری سی والے ممالک کے شہریوں پر سفری پابندیاں ہوں گئیں۔
یہ بھی پڑھیں:پی ایس ایل 6میں پہلی ٹیم ٹاپ فور کی دوڑ سے باہر