گندم پر ٹیکس ۔۔ فلور ملز ایسوسی ایشن نے آٹے کی قیمت بڑھانے کا فیصلہ کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 ) وفاقی بجٹ میں گندم پر ٹیکس عائد ہونے کے بعد پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن نے آٹے کی قیمتیں بڑھانے کا عندیہ دے دیا ہے۔ 20 کلو آٹے کا تھیلا 90 روپے کلو مہنگا ہونے کا امکان پیدا ہو گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی بجٹ میں گندم پر ٹرن اوور ٹیکس صفر اشاریہ 25 فیصد سے بڑھا کر 1 اشاریہ 25 فیصد جبکہ آٹے کے چوکر پر سیلز ٹیکس 7 فیصد سے بڑھا کر سترہ فیصد کر دیا گیا ہے، جس کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔
چیئرمین پنجاب فلور ملز ایسوسی ایشن عاصم رضا کا کہنا ہے کہ 20 کلو آٹے کا تھیلا 1 ہزار 50 روپے سے بڑھ کر 11 سو 44 روپے کا ہو جائے گا۔
چیئرمین پنجاب فلور ملز ایسوسی نے ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو آٹے کی قیمتیں بڑھانے بارے تفصیلات سے آگاہ کرینگے، اگر ٹرن اوور ٹیکس واپس نہ لیا گیا تو جولائی میں آٹے کی قیمتیں بڑھ جائیں گی اور یہ عوام کے ساتھ ظلم ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے کاعوام کیلئے شاندار پیکیج۔۔۔کتنے فیصد کرایہ کم کردیا ؟جانیے