انٹرکے امتحانات کی تاریخ تبدیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)بلوچستان میں انٹرمیڈیٹ کےسالانہ امتحانات 22جون سے شروع ہوں گے، امتحانات میں اس بار صرف اختیاری مضامین کے پرچے لئے جائیں گے اور طلباءکو اختیاری مضامین میں حاصل نمبروں کی بنیاد پر لازمی مضامین میں اوسط نمبر دئیے جائیں گے۔
چیئرمین بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کوئٹہ پروفیسریوسف بلوچ کے مطابق صوبے میں انٹرمیڈیٹ کےسالانہ امتحانات کی نظرثانی شدہ ڈیٹ شیٹ جاری کردی گئی جس کے مطابق انٹرمیڈیٹ کےسالانہ امتحانات 10جولائی تک جاری رہیں گے۔
پروفیسر یوسف بلوچ کے مطابق انٹرمیڈیٹ کےسالانہ امتحانات میں تقریبا88ہزار طلباءو طالبات حصہ لیں گے، امتحانات کےلئے 250 سے زائد امتحانی مراکز قائم کردئیے گئے ہیں۔چیئرمین بورڈ نے کہا کہ انٹرمیڈیٹ کےامتحانات میں اس بار صرف اختیاری مضامین کے پرچے لئے جائیں گے اور طالب علم اردو و انگریزی لازمی، اسلامیات یا اخلاقیات لازمی اور مطالعہ پاکستان کاپرچہ نہیں دیں گے تاہم فیل شدہ/ امپرومنٹ یا مدرسہ کے طلباءو طالبات کو لازمی مضامین کے پرچے دینا ضروری ہوگا۔
فیل شدہ/امپرومنٹ کےلئے امتحان دینے والے ا ورمدرسہ کے طلباءکے پرچے 12جولائی سے شروع ہوں گے، اس سے قبل بلوچستان میں انٹرمیڈیٹ کےسالانہ امتحانات 25مئی سے شروع ہونا تھے۔
یہ بھی پڑھیں۔فواد خان زیادہ ہینڈسم یا فہد مصطفیٰ ۔۔اداکارہ حرامانی نے جواب دے دیا