آمدن چھپانے یا ٹیکس چوری کرنے والوں کیلئے شکنجہ تیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)آمدن چھپانے یا ٹیکس چوری کرنے والوں کیخلاف سخت قانونی مسودہ تیار کرلیا گیا ،ٹیکس چور کو گرفتار کرکے قانونی کاروائی کی جاسکے گی۔
فنانس بل 2021-22 میں نئی شق شامل کر دی گئی،ایف بی آر کے اسسٹنٹ کمیشنر ان لینڈ ریونیو یا مساوی افسر کو گرفتاری کا اختیار ہوگا ،سیکشن 203 اے کے تحت دستاویزی ثبوت کی بنیاد پر ٹیکس نادہندہ گرفتار ہوگا،کسی شخص کی گرفتاری سے پہلے بورڈ سے اجازت لینا ہوگی،ٹیکس چوری پر مطلوبہ ٹیکس، جرمانہ یا سرچارج بھی دینا ہوگا،کسی کمپنی کی صورت میں ہر ڈائریکٹر یا افسر کی گرفتاری ممکن ہو سکے گی۔
یہ بھی پڑھیں۔اداکارہ اشنا شاہ کی انسٹاگرام پر زبردست انٹری۔دھوم مچ گئی