(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت میں شادی کی تقریب میں بارات کی آمد کے لئے ہاتھی گھوڑوں کا استعمال تو عام سی بات ہے لیکن یہی ہاتھی اگر شادی کی تقریب میں بپھر جائے تو بہت کچھ غلط بھی ہوسکتا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹ میں حال ہی میں اتر پردیش میں پیش آئے ایک واقعے کو رپورٹ کیا گیا ہے ۔
میڈیا رپورٹ میں شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دولہا آنند ترپاٹھی ہاتھی گھوڑوں پر لے جائی گئی بارات کے ہمراہ شادی کی تقریب میں پہنچے۔بارات کی آمد پر تیز پٹاخوں کی آواز نے ہاتھی کو مشتعل کردیا جس کے بعد دولہا ابھی گھوڑا گاڑی سے اترا بھی نہیں تھا کہ ہاتھی نے تقریب میں ہلچل مچادی۔
ہاتھی نے شادی کی تقریب کے لئے لگائے پنڈال کو اکھاڑنا شروع کردیا، ہاتھی اتنا مشتعل تھا کہ تقریب کے مقام پر کھڑی کی گئی چار گاڑیاں بھی الٹ دیں۔
ویڈیو میں ہاتھی کو گاڑی الٹتے اور دولہا سمیت لوگوں کو بھاگتے دیکھا جاسکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: گندم پر ٹیکس ۔۔ فلور ملز ایسوسی ایشن نے آٹے کی قیمت بڑھانے کا فیصلہ کرلیا