جی سیون ممالک کا بجلی پیدا کرنے کیلئے کوئلے کا استعمال ختم کرنے پر اتفاق

Jun 13, 2021 | 19:00:PM

 (24نیوز)سات بڑی عالمی معیشتوں کے اتحاد جی سیون ممالک نے ماحولیاتی تحفظ کے لیے بڑا اقدام کرتے ہوئے بجلی پیدا کرنے کے لیے کوئلے کا استعمال ختم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
میڈیاپورٹس کے مطابق برطانیہ میں جاری جی سیون سربراہ اجلاس میں تمام ممبر ممالک امریکا، برطانیہ، کینیڈا، اٹلی،فرانس، جرمنی اور جاپان کے رہنماﺅں نے شرکت کی۔
جی سیون ممالک نے اتفاق کیا کہ وہ بجلی پیدا کرنے کے لیے کوئلے کا استعمال ختم کریں گے اور صنعتی سطح پر ڈی کاربنائزیشن ایجنڈے کے لیے 2ارب ڈالر خرچ کریں گے۔ اجلاس میں وبا سے متاثر رکن ممالک کی معیشتوں کی بحالی کے لیے اقدامات پرغور کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں۔ ادا کارہ ایمن خان اپنی بہن منال کی منگنی پر افسردہ کیوں؟

مزیدخبریں