بھارت قتل عام کرنے کے باوجود کشمیریوں کو خوفزدہ کرنے میں ناکام رہا۔۔ رپورٹ

Jun 13, 2021 | 19:19:PM
بھارت قتل عام کرنے کے باوجود کشمیریوں کو خوفزدہ کرنے میں ناکام رہا۔۔ رپورٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)غیر قانونی طورپربھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں قدغنوں اور پابندیوں کے باوجود بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے تین بے گناہ شہریوں کے جنازوں میں لوگوں کی بڑے پیمانے پر شرکت اور بھارت کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہروں سے ظاہر ہوتا ہے کہ کشمیری عوام مضبوطی کے ساتھ تحریک آزادی کی پشت پہ کھڑے ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے آج جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سوپور کی شہادتوں سے مقبوضہ علاقے میں کشمیریوں کو خوفزدہ کرنے کے لئے بھارت کی طرف سے کئے جانے والے سفاکانہ قتل عام کے واقعات میں ایک اور واقعے کا اضافہ ہو کیا ہے۔ تاہم اس قتل عام کا الٹااثرپڑا ہے اورقتل کے بعدبڑے پیمانے پر لوگوں نے بھارت کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے اورہزاروں لوگوں نے شہداءسے اظہار عقیدت کے لئے ان کے جنازوں میں شرکت کی۔
 رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سوپور میں شہداءکے جنازوں میں بڑے پیمانے پر لوگوں کی شرکت بھارت کے لئے واضح پیغام ہے کہ کشمیری سرنہیں جھکائیں گے اور وہ بھارتی تسلط سے آزادی تک اپنی جانوں کی قربانیاں دیتے رہیں گے۔جنازوں میں لوگوں کی بڑے پیمانے پر شرکت بھارت کو مسترد کرنے کی علامت ہے۔ 
رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ ہر شہادت کے بعدبھارت سے آزادی حاصل کرنے کا کشمیریوں کیا عزم مزید مضبوط ہو جاتا ہے۔ رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ شہداءکالہورائیگاں نہیں جائے گا اور مقبوضہ جموںوکشمیر میںبھارت کی شکست نوشتہ دیوار ہے۔رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ کشمیری اپنے شہداءکے مشن کو ہرقیمت پر پورا کرنے کا عزم رکھتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق بھارتی فوجی مقبوضہ جموںوکشمیر میں اب تک 30 قتل عام کے واقعات میں600 سے زائد کشمیریوں کو شہید کرچکے ہیں اور بھارت ان قتل عام کے ذریعے مقبوضہ جموںوکشمیر میں عوامی تحریک کو کچلنا چاہتا ہے۔ رپورٹ میں عالمی برادری پر زور دیا گیاہے کہ وہ مقبوضہ علاقے میں کشمیریوں کی نسل کشی کو روکنے کے لئے آگے آئے۔ 
یہ بھی پڑھیں۔ میں’’بہادر پرندہ‘‘ ہوں۔ علیزے شاہ نے نئی ویڈیو وائرل کردی