برطانیہ کا ویکسین لگانے والوں کو داخلے کی اجازت دینے کا فیصلہ 

Jun 13, 2021 | 19:43:PM
برطانیہ کا ویکسین لگانے والوں کو داخلے کی اجازت دینے کا فیصلہ 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)برطانوی حکومت نے فضائی سفری پابندیوں کو نرم کرنے اور ویکسین لگوانے والے مسافروں کو ملک میں داخلے کی اجازت دینے پر غور شروع کردیا ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برطانیہ میں دنیا کی سات بڑی معیشتوں (جی سیون)کے حوالے سے ہونے والی بیٹھک میں برطانیہ نے اپنے ملک میں داخلے کی اجازت دینے کا عندیہ دیا۔ 
جی سیون اجلاس کے بعد ایئر ٹریفک لائٹ سسٹم میں کسی پیشرفت کی توقع کا امکان تو نہیں البتہ امید کی جا رہی ہے کہ جی سیون ممالک کے سربراہان کی بیٹھک مسافروں کے لیے نئی راہیں ہموار کرے گی۔برطانوی حکومت نے واضح کیا کہ وہ 21 جون کو قومی لاک ڈاﺅن کے خاتمے کے لیے ترجیح بنیادوں پر اقدامات کررہا ہے۔حکومت لاک ڈاﺅن کے حاتمے کے بعد ایئرٹریفک سسٹم کے حوالے سے بھی نظر ثانی کرے گی اور 28 جون کو اس حوالے سے حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔
فضائی سفری انڈسٹری سے وابستہ حکام کا کہنا تھا کہ ویکسینشن والے افراد کو سفر کی اجازت دینے میں کوئی ممانعت نظر نہیں آ رہی کیونکہ جی سیون اجلاس میں اس بات پر غور کیا گیا ہے۔گلوبل ائیرلائنز اتحاد نے حکومت سے سفری پابندی پر نظر ثانی اور مسافروں کے داخلے کی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ویکسی نیشن لگوانے والے مسافروں پر سے قرنطینہ کی شرط ختم کی جائے۔
یہ بھی پڑھیں۔ نشے میں دھت دولہا کا دلہن سے ڈانس کا مطالبہ۔۔پھر ایسا کا م ہوگیا جو بیچارے نے سو چا بھی نہ تھا