کچرا صاف نہ کروانے والے ٹھیکیدار کو رکن اسمبلی کے کہنے پرگٹر کی غلاظت سے نہلا دیا گیا۔۔ ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ما نیٹرنگ ڈیسک)سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک ٹھیکیدار کو کچھ لوگ مل کر گندے پانی سے بھری گلی میں بٹھا کر اسے غلاظت میں نہلا رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق انڈیا ٹوڈے نے یہ وا قعہ رپو رٹ کیا ہے کہ ممبئی کے علاقے چاندی ولی میں جہاں ٹھیکیدار نے سیوریج سسٹم کی ٹھیک طرح صفائی نہیں کی جس کے باعث گٹروں کا پانی گلیوں میں پھیل گیا۔ ہندو انتہا پسند تنظیم شیو کے رکن اسمبلی دلیپ لاندے نے ٹھیکیدار کو بلا کر گلی کی صفائی کا مسئلہ اٹھایا اور پھر اسے گٹر کے پانی میں بٹھا دیا۔ رکن اسمبلی کے حکم پر شیو سینا کے کارکنوں نے گٹر کے پانی میں لتھڑا ہوا گند اٹھا کر ٹھیکیدار کو اچھے طریقے سے نہلا دیا۔
Meanwhile in Mumbai, Shiv Sena MLA from Chandivali, Dilip Lande made a contractor sit in sewage water & asked workers to dump garbage on him after the road was waterlogged due to improper drainage cleaning. Keeping it classy, as always! pic.twitter.com/RwBr0OzLLC
— Priti Gandhi - प्रीति गांधी (@MrsGandhi) June 13, 2021
سوشل میڈیا پر بعض لوگ رکن اسمبلی کے رویے پر تنقید کر رہے ہیں جب کہ کچھ لوگ ان کے اس اقدام کو مثالی قرار دے رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:ادا کا رہ سجل علی اور معروف گلوکا ر عا طف اسلم کے مدا حو ں کیلئے اہم خبر