دنیا کے سب سے بڑے خاندان کا سربراہ 39بیویوں کا شوہر اور 94 بچوں کا با پ دنیا چھو ڑ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ما نیٹرنگ ڈیسک)دنیا کے سب سے بڑے خاندان کا سربراہ بھارتی شخص یہ دنیا چھو ڑ گیا۔ آنجہانی زیونا چانا کی39 بیویاں اور 94 بچے تھے۔
تفصیلات کے مطابق زیونا چانا کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ دنیا کے سب سے بڑے خاندان کے سربراہ تھے۔بھارتی میڈیا کے مطابق زیونا چانا کا تعلق ریاست میزو رام سے تھا۔ ان کا انتقال 76 برس کی عمر میں اتوار کے روز ہوا۔ میزورام کے وزیر اعلیٰ زورام تھانگا نے ٹوئٹر پر زیونا چانا کے انتقال کی خبر دی۔ انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ زیونا چانا اور اس کے خاندان کی وجہ سے ریاست میزورام کی سیاحت میں اضافہ ہوا تھا۔
With heavy heart, #Mizoram bid farewell to Mr. Zion-a (76), believed to head the world's largest family, with 38 wives and 89 children.
— Zoramthanga (@ZoramthangaCM) June 13, 2021
Mizoram and his village at Baktawng Tlangnuam has become a major tourist attraction in the state because of the family.
Rest in Peace Sir! pic.twitter.com/V1cHmRAOkr
زیونا چانا ایک ایسے مذہبی فرقے کے سربراہ تھے جو ایک سے زائد شادیوں کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔ چانا کا فرقہ نامی اس تنظیم سے 400 سے زائد خاندان وابستہ ہیں۔
خبر ایجنسی روئٹرز نے کہا ہے کہ 21 جولائی 1954 کو پیدا ہونے والے زیونا چانا کی پہلی شادی 17 برس کی عمر میں خود سے تین سال بڑی لڑکی سے ہوئی تھی۔ ان کا خاندان میزو رام میں " چوہان تھر رن" نامی چار منزلہ گھر میں رہائش پذیر ہے۔ اس گھر میں 100 سے زائد کمرے ہیں۔ زیونا چانا کے بچے اور ان کی بیویاں الگ الگ کمروں میں رہتی ہیں جبکہ زیونا کی بیویاں اس کے پرائیویٹ بیڈ روم سے ملحقہ کمروں میں رہائش پذیر ہیں تاہم سب لوگ ایک ہی کچن کا استعمال کرتے ہیں۔ اتنے بڑے خاندان کے اخراجات ان کے اپنے کاروبار کے علاوہ چندے سے چلتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:اداکا رہ نیلم منیر سے متعلق ادا کا ریا سر نوا ز کا دلچسسپ انکشاف