(ما نیٹرنگ ڈیسک)بھارتی ریاست اتر پردیش کے دارالحکومت لکھنو میں ایک خاتون مریضہ کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا واقعہ سامنے آیا ہے۔
بھارتی ٹی وی کی رپو رٹ کے مطابق 40 سالہ خاتون کو ڈاکٹر رام منوہر لوہیا انسٹی ٹیوٹ میں داخل کرایا گیا جہاں دو روز تک ایک ایسے کمرے میں رکھا گیا جہاں اس کے اہل خانہ کو جانے کی اجازت نہیں تھی۔
دو روز بعد جب اہل خانہ ملے تو یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ خاتون کی حالت انتہائی نازک ہوچکی تھی۔ مریضہ نے بتایا کہ ہسپتال سٹاف نے اس کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی ہے اور اس کے ساتھ مار پیٹ کرتے رہے ہیں۔
اہل خانہ جب مریضہ کی بات سن کر تھانے پہنچے تو پولیس اہلکاروں نے انہیں بھگادیا جس کے بعد ہسپتال کے عملے نے بیہوشی کی حالت میں مریضہ کی ہسپتال سے چھٹی کردی۔
یہ معاملہ اس وقت اعلیٰ حکام کی نظروں میں آیا جب بھارتیہ جنتا پارٹی کی رہنما سمرتی ایرانی نے اچانک ہسپتال کا دورہ کیا۔ اس دوران متاثرہ خاتون کی بیٹی نے سمرتی ایرانی کو ساری صورتحال بتائی جس پر انہوں نے متعلقہ حکام کو فوری ایکشن لینے کا حکم دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں: یہ کب اور کہا ں کھینچی گئی ؟ دلیپ کما ر کے ٹویٹر سے تصویر وا ئرل