گرد آلود تیز ہوائیں، بارش کا امکان، محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی

Jun 13, 2022 | 09:03:AM
محکمہ موسمیات،ہیٹ ویو،بارش،گرد آلو د ہوائیں
کیپشن: نارووال، سیالکوٹ اور لاہور میں آندھی و گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطاابق اسلام آباد میں دن میں موسم گرم اور خشک رہے گا، تاہم شام یا رات کے اوقات میں گرد آلود تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ اسلام آباد میں بعض مقامات بارش ہوسکتی ہے۔

 تفصیلات کے مطابق ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا۔ اسلام آباد میں دن میں موسم گرم اور خشک رہے گا، تاہم شام یا رات کے اوقات میں گرد آلود تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے،اسلام آباد میں بعض مقامات بارش ہوسکتی ہے۔

پنجاب کے بیشتر میدانی اضلاع میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا۔ شام یا رات میں خطہ ٔپوٹھوہار، بھکر، نارووال، سیالکوٹ اور لاہورمیں آندھی و گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ ڈی جی خان، سرگودھا، بہاولپور، بہا ولنگر اور رحیم یار خان میں گرد آلود ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں:معمول سے زائد بارشوں کی پیشگوئی۔وزیراعظم کی محکموں کو حفاظتی اقدامات کی ہدایت 

 خیبرپختونخوا کے میدانی اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ کوہستان ،چترال، دیر، سوات، بونیراور ایبٹ آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا۔ نگر پارکر، اسلام کوٹ اور گردونواح میں بارش کا امکان ہے۔

 بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم رہے گا تاہم دوپہر اور شام کے اوقات میں خضدار، قلات، بارکھان، لسبیلہ اور آواران میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔