معمر پاکستانی شہری نے سدھوموسے والا کے والد سے ملاقات میں کیا کہا ؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارت میں مقیم پاکستانی بزرگ شہری اپنے بھائی کے ہمراہ مقتول بھارتی اداکار سدھو موسے والا کے والد سے ملاقات کی اور قتل پر اظہار افسوس کیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق چھوٹے بھائی سکا خان کے ہمراہ بطور مہمان بھارت میں مقیم پاکستانی شہری محمد صدیق نے ٹارگٹ کلنگ میں مارے گئے گلوکار سدھو موسے والا کے گاؤں میں ان کے والد سے کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سدھو موسے والا قتل کیس میں اہم پیش رفت
یہ بھی پڑھیں:سدھو موسے والا کو مارنے والا شخص منظر عام پر آ گیا
یہ بھی پڑھیں:سدھو موسے والا کے قتل کے بعد قاتلوں کے فرار ہونے کی ویڈیو وائرل
دونوں بھائیوں (پاکستانی شہری محمد صدیق اور ان کے چھوٹے بھائی سکا خان بھارتی شہری) نے گزشتہ روز سدھوموسے والا کے گھر میں ان کے والد اور خاندان کے دیگر افراد سے تعزیت کا اظہار کیا۔
محمد صدیق نے سدھوموسے والا کے والد کو بتایا کہ ان کے بیٹے کو چاہنے والوں کی پاکستان میں بڑی تعداد موجود ہے جو ان کے گانے پسند کرتی تھیں۔ سدھوموسے والاکے اچانک قتل نے ان کے چاہنے والوں کو دکھی کیا ہے۔
واضع رہے کہ پاکستانی بزرگ محمد صدیق کی چند ماہ پہلے کرتارپور صاحب میں 75 سال بعد اپنے چھوٹے بھائی سکاخان سے ملاقات ہوئی تھی۔ جس کے سکاخان پاکستان آئے اور کئی ہفتے اپنے بڑے بھائی اور خاندان کے ساتھ گزارنے کے بعد واپس انڈیا گئے تھے۔
سکاخان کی بھارت واپسی پر ان کے بھائی محمد صدیق بھی ان کے ساتھ گئے تھے جو ابھی تک اپنے چھوٹے بھائی کے مہمان بن کر بھارت میں ہی موجود ہیں۔