سیشن کورٹ، جو ڈیشل کمپلیکس: 2 گروپوں میں تصادم، 3 افراد زخمی

Jun 13, 2022 | 10:51:AM
سیشن کورٹ، جو ڈیشل کمپلیکس، 2 گروپ، جھگڑا، پولیس
کیپشن: تصادم کے نتیجے میں زخمی ہونے والے نوجوان کو ابتدائی طبی امداد دی جارہی ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سیشن کورٹ اور جو ڈیشل کمپلیکس کے باہر مختلف واقعات میں 2 گروپوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوگئے، تینوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

جوڈیشل کمپلیکس میں ایڈیشنل سیشن جج مظہر فرید کی عدالت میں جوہر ٹاون لڑائی جھگڑے کے کیس میں ملک سونی، ملک خان، ملک فاروق سمیت 25 ملزمان پیش ہوئے، مدعی پارٹی عامر اور اظہر کو دیکھ کر مخالفین نے ان پر مکوں اور گھونسوں سے حملہ کر دیا، تصادم کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے پہنچنے پر ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ 

 دوسرا واقعہ سیشن کورٹ میں ایڈیشنل سیشن جج انجم سلیمی کی عدالت کے باہر پیش آیا، جہاں فیکٹری ایریا کے قتل کیس میں ملزم پارٹی اور مدعی پارٹی پیش ہوئیں، جہاں مدعی پارٹی کے ثاقب چاند، شان اور شعیف کا ملزمان کاشف، اسلم، ریاض بلال کے ساتھ جھگڑا ہوگیا، اس دوران دونوں طرف سے مکوں کا آزدانہ استعمال کیا گیا، جس سے ملزم پارٹی کا کاشف زخمی ہو گیا۔ واقعے کے بعد مدعی اور ملزم پارٹی بھاگ گئے۔ اسلام پورہ پولیس نے ضابطے کی کارروائی شروع کر دی۔