گاڑی کے شوقین افراد کیلئے اہم خبر۔ قیمتوں میں پھر ردوبدل

Jun 13, 2022 | 10:56:AM

     (ویب ڈیسک)گاڑی کے شوقین افراد کیلئے اہم خبر،وفاقی حکومت کی جانب سے 1600 سی سی یا اس سے زائد طاقت کے انجن کی حامل گاڑیوں پر ایڈوانس ٹیکس عائد کردیا گیا۔

تفصیلات کےمطابق ایڈوانس ٹیکس  کی وجہ سےگاڑیوں کی قیمتوں میں بھی بڑا اضافہ کیا گیا ہے،ٹویوٹا کرولا اٹلس گرینڈ 1800 سی سی میں 3 لاکھ ایڈوانس ٹیکس عائد کیا گیا جس پر قیمت 44 لاکھ 99ہزار سے بڑھ کر 48 لاکھ 59 ہزار ہوچکی ہے،سورینٹو  پر 6 لاکھ ایڈوانس ٹیکس لگایا گیا جس پر نئی قیمت 74 لاکھ 99 ہزار،ٹویوٹا فارچیونر پر ایڈوانس ٹیکس 8 لاکھ  اور نئی قیمت 1 کروڑ 26 لاکھ 79 ہزار ہوچکی ہے۔

ہنڈائی الینٹرا جی ایل ایس 2000 سی میں 4 لاکھ ایڈوانس ٹیکس کا اضافہ ہونے سے 49 لاکھ 49 ہزار، ہنڈائی ٹکسن 2 ہزار سی سی میں بھی 4 لاکھ ایڈوانس ٹیکس لگایا گیا جس پر قیمت 57 لاکھ 99 ہزار سے بڑھ کر 62 لاکھ 99ہزار پر پہنچ چکی ہے۔

 ہنڈائی سوناٹا 2 ہزار سی سی 4 لاکھ ایڈوانس ٹیکس کے بعد 69 لاکھ 99 ہزار،ڈی ایف ایس کے گلوری 3 لاکھ ایڈوانس ٹیکس لگانے پر 51 لاکھ 59 ہزار کی،کِیا اسپورٹیج 2ہزار سی سی4 لاکھ ٹیکس کے بعد 63 لاکھ کی ہو گئی۔

یہ بھی پڑھیں:کرایوں میں اضافہ۔فضائی سفر کرنےوالوں کیلئے اہم  خبرآ گئی

مزیدخبریں