روپے کی قدر میں کمی، انٹر بینک میں ڈالر بلند ترین سطح 203 روپے پر پہنچ گیا

Jun 13, 2022 | 11:11:AM
ڈالر،روپیہ، آئی ایم ایف، حکومت
کیپشن: ڈالر 202.35 سے بڑھ کر 203 روپے کا ہوگیا: فاریکس ڈیلرز/ فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) انٹربینک میں ڈالر پھر مہنگا ہوگیا۔ دوران ٹریڈنگ انٹربنک میں ڈالر 203 روپے 86 پیسے پر بند ہوا۔

 تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بنک نے ڈالر کی نئی قدر جاری کر دی۔ دوران ٹریڈنگ انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں ایک دن میں 1 روپے 51 پیسے اضافہ ہوا، جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 203 روپے 86 پیسے کی بلند ترین سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔ فاریکس ڈیلرز کے مطابق ڈالر 202.35 سے بڑھ کر 203 روپے 86 پیسے پر بند ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:درجہ اول کا برانڈڈ گھی و کوکنگ آئل 15 سے 25 روپے مہنگا

یہ بھی پڑھیں:نیا گھر بنانیوالوں کے لئے بری خبر

دوسری جانب سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 42 ہزار 4 سو روپے ہوگئی، سونے کی فی تولہ قیمت میں 850 روپے کمی واقع ہوئی، جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 42 ہزار 400 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 729 روپے کمی ہوئی، 10گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 22 ہزار 85 روپے ہوگئی۔