پنجاب اسمبلی ،ضمنی انتخاب کا معاملہ، عمران خان نے بڑا فیصلہ کر لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) پی ٹی آئی پنجاب اسمبلی کے 20 حلقوں میں ضمنی انتخابات کیلئے تاحال ٹکٹوں کی تقسیم کا فیصلہ نہ کرسکی تاہم پارٹی امیدواروں کا حتمی اعلان چند روز تک کرے گی۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے امیدواروں کے انٹرویوز مکمل کرلئے ہیں عمران خان نے 20 حلقوں میں خود انتخابی مہم کی نگرانی کا فیصلہ کیا ہے جبکہ وہ ان حلقوں کا دورہ بھی کریں گے۔
خیال رہے کہ پنجاب اسمبلی کے 20 حلقوں میں ضمنی انتخاب 17 جولائی کو ہوں گے،پنجاب اسمبلی کی 20 نشستیں پی ٹی آئی ارکان کے انحراف کی وجہ سے خالی ہوئی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: بلدیاتی انتخابات ۔تحریک انصاف کا بڑی جماعت کیساتھ اتحاد ۔سیٹ ٹو سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا اعلان