(ویب ڈیسک) پاکستان ریلوے کا احسن اقدام، کراچی جانے والی نجی ٹرین بہاؤالدین ذکریا ایکسپریس کے عملے کے ارکان کی جانب سے زیادتی کا نشانہ بننے والی 25 سالہ خاتون کے تمام قانونی، ان کے کیس کے تمام اخراجات اٹھانے اورملازمت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان ریلوے نے متاثرہ خاتون جو دو بچوں کی والدہ ہیں، انہیں معاوضہ دینے کا فیصلہ بھی کیا ہے، وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے خاتون سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور انہیں یقین دہانی کروائی کہ محکمہ ان کے مکمل تعاون کرے گا،ترجمان ریلوے نے وفاقی وزیر کی متاثرہ خاتون سے گفتگو کا حوالہ دیا جس میں انہوں نے کہا کہ ہم آپ سے مکمل تعاون کریں گے اور آپ کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے، ہم نے سینیئر خاتون فوکل پرسن کا تقرر کیا ہے جو آپ معاملے پر آپ سے بات چیت کریں گی۔
یہ بھی پڑھیں: گاڑی کے شوقین افراد کیلئے اہم خبر۔ قیمتوں میں پھر ردوبدل
ترجمان ریلوے کے مطابق ریلوے ہیڈ کوارٹرز میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے نجی ٹرین کی انتظامیہ کو ہدایت دی کہ خاتون کے تمام قانونی، ان کے کیس کے تمام اخراجات اٹھائیں۔انہوں نے عزم کیا کہ خاتون کے لئے نوکری کا بندوبست بھی کریں گے، ہم ان کے کیس کی پیروی کر رہے ہیں اور اس کے علاوہ انہیں مالی امداد بھی فراہم کر رہے ہیں۔
خیال رہے کہ 30 مئی کو ملتان سے کراچی آنے والی بہاالدین زکریا ایکسپریس میں چلتی ٹرین میں خاتون کو گینگ ریپ کا نشانہ بنایا گیا تھا،زیادتی کا شکار ہونے والی خاتون بہاالدین زکریا ایکسپریس میں سفر کر رہی تھیں جب پرائیویٹ فرم کے ٹکٹ چیکرز نے ان کے ساتھ زیادتی کی، ٹکٹ چیک کرنے والے خاتون کو ٹکٹ چیک کرنے کے بہانے اے سی کلاس میں لے گئے جہاں انہوں نے تشدد کرنے کے بعد اس کا گینگ ریپ کیا۔