(ویب ڈیسک ) پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کل دو روزہ سرکاری دورے پر تہران جائیں گے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اپنے دورے کے دوران ایرانی ہم منصب دیگر اہم شخصیات کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے ، جن میں پاک ایران تعلقات اور توانائی سمیت مختلف شعبوں پر تعاون پر بات چیت کی جائے گی۔