عمران خان کا مولانا فضل الرحمان کو بڑا جھٹکا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) جمیعت علمائے اسلام شیرانی اور پی ٹی آئی میں اتحاد کو کو حتمی شکل دے دی گئی، مولانا محمد خان شیرانی پی ٹی آئی چئرمین عمران خان کی مشترکہ پریس کانفرنس میں اتحاد کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق جمیعت علمائے اسلام ف کے 25 رکنی گروپ نے تحریک انصاف سے اتحاد کرلیا ، جے یو آئی شیرانی اور پی ٹی آئی میں اتحاد کو کوحتمی شکل دے دی گئی۔ مولانا شیرانی سمیت 25 ارکان آج عمران خان سے ملاقات کریں گے، ملاقات کرنیوالوں جے یو آئی مرکزی اور صوبائی رہنماشریک ہوں گے۔
سندھ اسمبلی میں پی ٹی آئی کے اپوزیشن لیڈر @HaleemAdil کی گزشتہ روز جےیوآئی پاکستان پشین کے دفتر آمد،
— Maulana Sherani (@MaulanaMSherani) June 3, 2022
انہوں نے چئیرمن پی ٹی آئی @ImranKhanPTI کا خصوصی پیغام پہنچایا، اتحاد اور اتفاق کے لئے ملاقاتوں کا یہ سلسلہ جاری رہے گا،انشاءاللہ@PTIofficial pic.twitter.com/iRsA85wLI2
عمران خان سے ملاقات میں وفد کی قیادت مولاناشیرانی کریں گے جبکہ مولانا گل نصیب، مولانا شجاع الملک بھی ملاقات میں موجود ہوں گے۔
ملاقات میں سیاسی و مذہبی اتحاد کا اعلان کیا جائے گا ، اس حوالے سے پی ٹی آئی اور جے یو آئی شیرانی گروپ میں اتحاد کیلئے مجوزہ ڈرافٹ تیار کرلیا ہے۔
پیر کے دن جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے رہنماء مولانا محمد خان شیرانی اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین @ImranKhanPTI مشترکہ پریس کانفرنس کرکے اتحاد کا باضابطہ اعلان کرینگے،@HaleemAdil @PTIofficial
— Maulana Sherani (@MaulanaMSherani) June 11, 2022
دونوں گروپس میں اتحاد میں حلیم عادل شیخ نے اہم کردار ادا کیا ۔ عمران خان کی ہدایت پر حلیم عادل شیخ نے مولاناشیرانی سے ملاقات کی، جس میں مولانا شیرانی اور دیگر ارکان نےعمران خان کا ساتھ دینے پر اتفاق کیا۔
جمیعت علمائے اسلام کے سینئر رہنما مولانا شیرانی نے اپنے ٹوئٹ میں تحریک انصاف سے سیاسی اتحاد کی تصدیق بھی کر دی۔