والد کے سوئم پر عامر لیاقت کے بیٹے نے لوگوں سے کیا کہا؟

Jun 13, 2022 | 15:08:PM
File Photo
کیپشن: والد کے سوئم پر عامر لیاقت کے بیٹے نے لوگوں سے کیا کہا؟
سورس: google file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )سابق رکن قومی اسمبلی اور  ٹی وی میزبان عامر  لیاقت حسین کے بیٹے احمد عامر نے والد کی مغفرت کے لیے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔

 تفصیلات کے مطابق 12 جون بروز اتوار کو عامر لیاقت حسین کا سوئم ہوا جس میں ان کی سابقہ اہلیہ بشریٰ اقبال، ان کے بچوں دعا عامر اور احمد عامر سمیت قریبی دوستوں اور  اہل علاقہ نے شرکت کی۔

احمد عامر کی سوئم سے ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ اپنے والد کے لیے دعا کرنے کا کہہ رہے ہیں۔

احمد عامر نے کہا کہ 'آپ سب کا یہاں آنےکا بہت بہت شکریہ، آپ سب ان کے لیے دعا کیجیے، اللہ انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، اللہ آپ سب کو جزائے خیر دے'

واضح رہے کہ عامر  لیاقت حسین کا انتقال 9 جون کو ہوا جس کے بعد لندن میں مقیم ان کے بیٹے احمد عامر فوری طور پر پاکستان پہنچے تھے، ان کو صوفی بزرگ عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے احاطے میں سپرد خاک کیا گیا۔ ان کی نماز جنازہ کلفٹن کے نواحی علاقے جامع مسجد غازی میں بعد نماز عصر ادا کی گئی۔

دیگر کیٹیگریز: پاکستان
ٹیگز: