حکومت نہیں چلاسکتےتھےتو آئےکیوں؟، وزیر خزانہ خیبرپختونخوا

Jun 13, 2022 | 15:24:PM

 (ویب ڈیسک )  وزیر خزانہ  تیمور سلیم جھگڑا نے کہا کہ مہنگائی کابم گزشتہ 2 ماہ میں عوام پرگرا، حکومت نہیں چلا سکتے تھے تو آئے کیوں ؟۔

تفصیلات کے مطابق پشاور اسمبلی میں  بجٹ پیش کرتے ہوئے تیمور سلیم جھگڑا نے وفاقی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا ،  تیمور سلیم جھگڑا نے کہا کہ کورونا کےدوران بیروزگاری پوری دنیامیں بڑھی،ماہانہ ترسیلات زر 4 سال میں دگنی ہوگئیں،سب صوبوں سےزیادہ ملازمتوں کےمواقع پیداکیے۔وزیر خزانہ خیبرپختونخوا نے کہا کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ دو سال میں کم کیا ،  6.1 ارب کی ٹیکس وصولی کر کے دکھائی ، عمران خان حکومت نے کورونا کے دوران بیروزگاری کو کم کیا ، احساس پروگرام ، صحت کارڈ  سمیت  عوامی فلاح کے پروگرام شروع کئے  مگر اب دو ماہ میں  ڈالر 178 روپے سے  202 روپے پر آچکا ہے ،  پٹرول 150 روپے سے 210 روپے پر آگیا ہے ۔

مزیدخبریں